راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ عشرہ اسیران کربلا کے اختتامی روزسوموار کو حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے یومِ شہادت مذہبی جذبے عقیدت واحترام سے منایاجائے گا۔ اس موقع پر مذہبی و ماتمی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیراہتمام مجالسِ عزامیں علمائے کرام ،ذاکرین و واعظین اور خطباء حضرات امام ہشتم کی تعلیمات اور طرزِ حیات پرروشنی ڈالیں گے جبکہ تابوت کے جلوس بھی برآمدکیے جائیں گے۔درایںاثنا ء عشرہ اسیران کربلا کی مجالس و ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈھوک سیداں راولپنڈی کینٹ میں چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ کا مرکزی جلوس سید زوار حسین کاظمی( مرحوم )سید مظلوم حسین شاہ کاظمی،سید لیاقت حسین شاہ،سید سبطین حسین شاہ کی رہائش گاہوں سے برآمد ہوئے ۔