راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی کے زیر اہتمام تمام مردوخواتین ریذیڈنٹ انسپکٹروں،ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹروں، سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے لئے میٹرک کے امتحان سیکنڈ اینول کی تیاری کے سلسلے میں ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا کپس کالج سکستھ روڈ میں منعقدہ ورکشاپ میں ضلع راولپنڈی کے تمام مذکورہ سٹاف نے شرکت کی چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان نے ورکشاپ سے خطاب میں زور دیا کہ کہ قواعد وضوابط کا ہر حال میں خیال کرنا ہے اور تمام امیدواران کو پرسکون اور صاف شفاف ماحول مہیا کرنا ہے انہوں نے ریذیڈنٹ انسپکٹروں پر واضح کیا کہ وہ کسی بھی شخص کو موبائل فون امتحانی مراکز کے اندر لے کر جانے کی اجازت نہ دیں اور اپنے دفاتر لیبز امتحانی سنٹر سے دور رکھیں یا دوران امتحان بند رکھیں نیز امیدواران اور عملے کے لئے ٹھنڈے پانی اور بجلی کا مناسب انتظام کریں کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا امیدوار کے عزیز واقارب کو دوران امتحان امتحانی سنٹر کے قریب نہیں آنے دیناانہوں نے تمام ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹروں کو ہدایت کی وہ سوالیہ پرچوں والے لفافے سپرنٹنڈنٹس کے حوالے کرتے وقت ڈیٹ شیٹ سیشن مضمون کوڈ اور گروپ کو بغور چیک کریں تاکہ غلط پرچہ نہ کھل جائے۔