راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) محلہ نیو امرپورہ گلی نمبر 12 میں پانی کی ٹینکی اور اس کے ساتھ نصب فلٹریشن پلانٹ عرصہ 4 سال سے بند پڑا ہے۔ پانی کی کمی اور فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کے باعث گلی اور محلہ کے لوگوں کو شدید پریشانی تھی اور پانی کے حصول کیلئے دور دراز جانا پڑتا تھا۔مکینوں کا کہنا ہے کہ اب نئے ٹیوب ویل، ٹینکی اور فلٹریشن پلانٹ نصب ہونے کے بعدبھی گلی نمبر 12 کو ابھی تک پانی کی سپلائی شروع نہیں ہوئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلی نمبر 12کو بھی پانی کی فراہمی شروع کی جائے۔