راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ محمد یونس عزیز اور ٹرانسفر ہونے والے ججز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ، اسپیشل جج کسٹم کورٹ عرفان حیدر،. اسپیشل جج بینکنگ کورٹ امجد اقبال رانجھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین، اسپیشل جج سنٹرل شوکت کمال ڈار، اسپیشل جج احتساب عدالت علی نواز،سینئر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید الیاس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وسیم انجم۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وسیم افضل میاں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نتاشہ نسیم سپرا۔۔سینیئر سول جج شکیل احمد، سینئر سول جج غلام اکبر۔ سینئر سول جج عمر فاروق و دیگر جوڈیشل افسران نے شرکت کی۔ الوداعی خطاب کرتے ہوئے سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ محمد یونس عزیز نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ کے مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دی لیکن راولپنڈی میں ججز کا جو پیار ملا قابل دید ہے ایک بار پھر اپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپ نے مجھے الوداعی تقریب میں بلا کر عزت بخشی۔اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد یونس عزیز کے ساتھ اچھا وقت گزرا انھوں نے نہایت زمہ داری سے خدمات سر انجام دیں ہم ان کے لئے دعاگو ہیں اور نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں تقریب میں ججز صاحبان کا شکریہ ادا کرتا ہوںتقریب کے اخر میں ریٹائرڈ ہونے والے جج محمد یونس عزیز کو شیلڈ پیش کی گئی .۔
مختلف اضلاع میں ڈیوٹی دی راولپنڈی میں جو عزت ملی وہ قابل ستائش ہے ،محمد یونس عزیز
Sep 04, 2023