عالمی یوم حجاب ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین آج سلام آباد میں ریلی نکالے گی، دردانہ صدیقی

Sep 04, 2023

اسلام آباد (نا مہ نگار)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ عالمی یوم حجاب کے موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت آج4ستمبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان خواتین ریلی منعقد کی جائے گی جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خطاب کر یں گے ، جبکہ اسلام آباد میں خواتین جر نلسٹس کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشست ، دینی اداروں اور این جی اوز کے ساتھ چادر اور چار دیواری کے تحفظ پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورتی فورمز، بڑے شہروں میں چادر ، چار دیواری اور حجابی تہذیب کے اثرات کے عنوانات پرسیمینار ریلیاں ، منعقد کیے جا ئیں گے جبکہ حجاب کے حوالے سے یونیورسٹیز کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لیے مقالہ جات کے موضوعات بھی فراہم کیے جائیںگے، ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی کی سابق ایم این اے عائشہ سید ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکینہ شاہد، ناظمہ صوبہ پنجاب ثمینہ احسان ، ناظمہ اسلام آباد نصر ت ناہید ، عطیہ نثار ، نزہت بھٹی ، سعدیہ سیف ، ساجد ہ ابصار اور دیگر خواتین رہنمابھی مو جو د تھیں ۔عائشہ سید نے کہا ہم سیاست میں انتقام کے قائل نہیںخصوصا لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر ا ورچار دیواری کا تقدس پامال کرنا ، خواتین کوہراساں کرنا خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے ، میڈیا کو ضابطہ اخالق کا پابند بنایا جائے اور پیش کیے جانے والے ڈراموں کے ذریعے چادر اور چار دیواری کا احترام ، تحفظ اور خواتین کے ساتھ عزت و تکریم کے رویوںکو فروغ دیا جائے ، انھوں نے کہا بین اقوامی سطح پر ہم او ائی سی کی تنظیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حجاب پر پابندی کے امتیازی قوانین کو ختم کروانے کے لیے اقدامات کرے۔

مزیدخبریں