راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی اقلیتی رہنما راشد چوہان نے اپنے ایک بیان میں مسیحی برادری اور پیپلز پارٹی کی طرف سے فرخ خان کھوکھر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہم ان کے مشکور ہیں جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ راشد چوہان نے انٹرنشینل ہیومن رائٹس اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سے جڑانوالہ کے بے گھر مسیحیوں کی مالی امداد کی اپیل کی ہے۔سیاسی و سماجی شخصیت فرخ خان کھوکھر نے جڑانوالہ واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا جڑانوالہ میں مسیحی برادری پر ظلم کی انتہا عبادت گاہوں کا تقدس پامال کرناناقابل قبول ہے۔اسلام امن اور بھائی چارے، اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔گھروں ،قبرستان، گرجا گھروں، آسمانی کتابوں کو جلانا، صلیبیں توڑناقابل مذمت ہے اس واقعہ کے تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔انہوں نے مزید کہا میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہوں ان کے گھر اور چرچ میں خود اپنے پیسوں سے بناواکر دونگا