گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے صدر شیخ بابر کھرانہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں تجارتی مراکز کو سیاست کا اکھاڑا نہ بنائیں،انجمن تاجران ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے، جن کے تجارتی مقاصد ہیں ،تاجر برادری نے آج تک کسی بھی سیاسی جماعت کی کال پر ہڑتال نہیں کی، ایک سیاسی جماعت کی ہڑتال کی کال کو مسترد کر نے بازار، مارکیٹیں کھلی اور کاروبار جاری رکھنے پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ دال بازار،بنک سکوائر،گڑ مارکیٹ ،الیکٹرک مارکیٹس،مچھلی منڈی،موبائل مارکیٹس سمیت ضلع گوجرانوالہ کے علاقوں نوشہرہ ورکاں،کامونکی میں مارکیٹیں کھلی رہیں، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہڑتال کرواکر اپنے سیاسی مقصد میں تو کامیاب ہوگئی ،لیکن ہم آل پاکستان تاجر تنظیموں کے پابند ہیں آل پاکستان تاجر تنظیموں کے دو گروپ ہیں جو اس ہڑتال کی مشترکہ کال نہ دے سکے اس لئے ہم نے اس ہڑتال کی کال کی حمایت نہیں کی۔اس سے پہلے بھی جے یو آئی اورٹی ایل پی کی ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کو تاجروں نے مسترد کردیا تھا۔