جانیں نچھاورکرنیوالے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں: محمد اکرم چشتی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاک فوج پرخود کش حملے کرنیوالے درندے ملک و قوم کے دشمن ہیں‘ شہدائے وطن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،ضمیر فروش دہشتگرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ،ان خیالات کا اظہار صدر میلاد کمیٹی محمد اکرم چشتی سیالوی نے ایک مذمتی بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ دفاع وطن اور قوم کی سلامتی و بقاء کی خاطر بے مثال قربانیاں دینے والے پاک فوج کے افسران وجوان ہمارا فخر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن