نوشہرہ ورکاں:(نمائندہ نوائے وقت) زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا زخمی ہوگیا،نواحی گاؤں ارتالی ورکاں کے رہائشی فقیر حسین اور عاطف وغیرہ کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا، آج مقتول فقیر حسین اپنے بیٹے زاہد کے ہمراہ تھانہ تتلے عالی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کر واپس گاؤں آرہا تھا کہ راستے میں دیپے پور کے قریب مخالفین نے فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔