گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )واسا اتحاد یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ورک چارج واسا ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہوں کی بندش و دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، واسا ہیڈ آفس پیپلز کالونی میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر سی بی اے یونین رانا محمد اسحاق میئونے کی، احتجاجی مظاہرے میں چیئرمین یونین محمدافتخارچوہدری ٗجنرل سیکرٹری عمانویل غوری ٗمقصوداحمد گھمن ٗ محسن رضا ، محمد عمران،سعید انجم،آصف نصیر،مشتاق مسیح،عابد علی ہیر،ا ظہور احمدو دیگر نے شرکت کی۔