مظفرآباد: پھسلن سے کار دریائے جہلم میں جا گری، ایک خاندان کے 4 افراد جاں بحق

 مظفرآباد (آئی این پی ) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے نواحی علاقے پٹھکہ چھون کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جا گری،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔ حکام کے مطابق کار مظفرآباد سے گاں جھینگ جا رہی تھی کہ رات کے وقت شدید بارش کے دوران پھسلن کے باعث سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کار کو صبح مقامی لوگوں نے دریا میں گرا ہوا دیکھا، مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال لیا۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں جبکہ نعشوں کو نکال کر آبائی گاوں جھینگ روانہ کر دیا  ۔ اس حادثے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ رات کا وقت ہونے کی وجہ سے کسی کو پتہ نہیں چل سکا، صبح راہ گیروں کی نظر پڑنے پر حادثے کی اطلاع ملی۔

ای پیپر دی نیشن