صادق آباد(نوائے وقت رپورٹ) صادق آباد کے ہسپتال میں 10 ماہ کی بچی کے پیٹ سے رسولی اور زیر پرورش بچہ نکال لیا گیا۔ والدین 10 ماہ کی بچی کو پیٹ درد کی شکایت پر نجی ہسپتال لائے تھے۔ہسپتال میں 10 ماہ کی بچی کا آپریشن چائلڈ سپیشلٹ سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد نے کیا۔انہوں نے بتایا بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس طرح کا واقعہ 10 لاکھ بچوں میں سے ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا 1945 سے اب تک دنیا میں اس نوعیت کے 100 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
صادق آباد: 10ماہ کی بچی کے پیٹ سے رسولی زیر پرورش بچہ نکال لیا گیا‘ ایسا 10 لاکھ بچوں میں سے ایک کیساتھ ہوتا ہے‘ڈاکٹر
Sep 04, 2023