گوگل میپس کے یوزرانٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کر دی گئی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)گوگل کمپنی کی جانب سے گوگل میپس کے یوزرانٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نئی اپ ڈیٹ سے فون اور ڈیسک ٹاپ کے صارفین کے لیے میپس کے رنگوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔دنیا میں کہیں بھی سفرکرنا ہو تو اسکے لیے درست لوکیشن تک پہنچنے کے لیے ہم گوگل کی مقبول سروس میپس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم اپنی منزل تک آسانی سے پہنچ سکیں۔گوگل کی مشہورترین سروس میپس کو روزانہ کروڑوں افراد اپنی منزل کے تعین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ گوگل کی سروس میں لوگوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات کی نشاندہی کے لیے کلر سکیم کیساتھ دکھایا جاتا ہے۔اس سروس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے راستوں کو سمجھنے یا وہاں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...