لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ شالیمار میں چوروں نے حمداللہ کے گھر سے 15 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، گھڑیاں اورالیکٹرانکس سامان چوری کر لیا۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں متین کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر10لاکھ 60ہزار کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گجر پورہ میں قاسم کی دکان سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں نواز سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ اور موبائل فون، ستوکتلہ میں عتیق سے 39 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاون میں عبدالرحمان سے 40 ہزار اور موبائل فون، ہئیر میں سہیل سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار روپے‘ موبائل فون، فیکٹری ایریا میں شاداب سے 58 ہزار اور موبائل فون، نواں کوٹ میں صدیق سے 22 ہزار اور موبائل فون، مغلپورہ میں عنایت بٹ سے 27 ہزار اور موبائل فون، ڈیفنس سی میں اصغر سے گن پوائنٹ پر 40ہزار اور موبائل فون ، ماڈل ٹاؤن میں رضا سے37ہزار اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں کرامت علی سے گن پوائنٹ پر 7 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے سندر، مصطفی ٹاؤن اور ڈیفنس سے کاریں جبکہ چوہنگ، مناواں، شاہدرہ، مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد اور بھائی گیٹ کے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔