نوشہرہ ورکاں: ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق‘ نواحی گاؤں بدورتہ کا رہائشی 60 سالہ سیٹھ فیض احمد اپنی بیوی سیماں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے بیمار بھائی کی تیمارداری کے لئے راہوالی کینٹ گیا، واپسی پر علی پور بائی پاس چوک میں مزدا ٹرک نے انہیں کچل ڈالا جس سے سیماں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ فیض احمد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر اسے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا مگر وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ مزاد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، نعشوں کو ان کے گاؤں بدورتہ پہنچا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...