نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اڑیسہ کے ریاستی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے کھردا ضلع میں چار، بولانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ3افراد خردہ میں آسمانی بجلی گرنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں ۔بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ اڑیسہ کے ساحلی علاقوں بشمول جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں بھی ہفتہ کو شدید بارش ہوئی ہے اور ریاست کے کچھ حصوں میں اگلے چار دنوں میں بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔
بھارتی ریاست اڑیسہ میں شدید بارش، بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک
Sep 04, 2023