ملالہ یوسفزئی کا برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جی سی ایس ای میں تاریخی کامیابی پر ماہ نور چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 34 اے سٹار گریڈ لیکر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ماہ نور نے دنیا بھر کے بچوں کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا۔ ماہ نور کا لوگوں کی خدمت کا خواب متاثر کن ہے۔ ماہ نور چیمہ نے کہا کہ ملالہ سے ملکر دیرینہ خواب پورا ہوا۔ ملالہ نے بتایا تعلیم اور سوشل لائف میں توازن کیسے رکھنا ہے۔ وہ جان کے خطرے کے باوجود اپنے مقصد کیلئے کوشاں ہیں۔ سات برس کی عمر میں ہی مجھے پتہ تھا کہ میں ملالہ کی طرح کچھ کروں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...