گوجرخان(نامہ نگار)پاکستان کے عوام کو صاف ستھرے ماحول میں ضروریات زندگی سے بھر پور بہترین رہائشی منصوبے دینا ہمارا مقصد ہے ہم باتیں اور بلند بانگ دعوے نہیں کرتے بلکہ جو کہتے ہیں وہ عملی طور پر کرتے ہیں رضوان قریشی جیسے محنتی اور لگن کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی ہم ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں رضوان قریشی نے انتہائی مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پراپرٹی کی دنیا میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے ہماری ہاؤسنگ سوسائٹی نیو میڑو سٹی گوجرخان میں اس نے اپنے کام سے نام بنایا ہے ان خیالات کا اظہار نیو میڑو سٹی کے کنٹری ہیڈ زرعون مسعود نے گزشتہ شب رضوان قریشی کے دفتر قریشی بلڈرز کے افتتاح اور میکڈونلڈ گوجرخان کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زرعون مسعود نے رضوان قریشی کو بہترین کارکردگی پر ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا، زرعون مسعود نے کہا کہ نیو میڑو سٹی گوجرخان پر جس طرح یہاں کے لوگوں نے اعتماد اور بھرپور پزیرائی بخشی ہے اس پر ہم آپ کے ممنون ہیں ہم نے جو وعدے اس سوسائٹی کے حوالے سے کئے وہ ضرور پورے کریں گے اسی وجہ سے یہ پاکستان کا سب سے تیز رفتار ہاسنگ پراجیکٹ ہے جہاں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہزاروں ورکر اور ہیوی مشینری کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے مزید بڑے فوڈ چین یہاں اپنا کاروبار شروع کرنے جا رہے ہیں گلو پارک اور میٹرو سٹی گوجرخان کی نئی پہچان ہوگا گلو پارک پنڈی سرکل کا سب سے بڑا تفریحی پارک ہو گا جس پر تیزی سے کام جاری ہے زرعون مسعود نے مزید کہا کہ ہمارے اس رہائشی منصوبے سے روزگار کے ہزاروں مواقع ملے گے، اس موقع پر رضوان قریشی نے تقریب میں شرکت کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنٹری ہیڈ زرعون مسعود کی طرف سے ان کے لئے نیک خیالات اور خراج تحسین میرے لئے قیمتی سرمایہ ہیں یہ سب میرے والدین کی محنت اور دعاؤں کا ثمر ہے کہ آج میں اس مقام پر کھڑا ہوں۔
عوام کو ضروریات زندگی سے بھرپور رہائشی منصوبے دینا ہمارا نصب العین ہے:زرعون مسعود
Sep 04, 2023