حضرو (نا مہ نگار ) یونین کونسل ہارون کے گائوں ملہ کلاں میں نمبردار ملک رفاقت اعوان کی خصوصی کاوش سے حاجی محمد سلیم ، حاجی عمر بخش (امیدوار برائے جنرل کونسلر پاکستان مسلم لیگ( ن)، محمد ہدایت ، عبدالواحد ، حاکمین ، حاجی دلبر ، محمد جمال ، حافظ محمد عزیز ، محمد حسین ، ملک زاہد،اسدعلی ،ساجد علی ،عکراش اعوان نے مسلم لیگ ن اور خانزادہ خاندان کی 30سالہ سیاسی رفاقت کو چھوڑ کر چنگیز خان گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ، شمولیتی تقریب میںحاجی سلیم نے کہا کہ ہم نے امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان کی عوامی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انکے گروپ کا حصہ بن گئے ہیں آئندہ انتخابات میں ہم انکی الیکشن مہم یو سی ہارون میں بھر پور انداز سے چلائیں گے اس موقع پر چنگیز خان نے کہا کہ یو سی ہارون گائوں ملہ کلاں کی اہم سیاسی برادری نے ہم پر جو اعتماد کیا اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل حل کرینگے تقریب میں نصیر خان ہارون ، صفدر لالا لکوڑی ، اقبال میر ، سعید خان لکوڑی ، ٹھیکیدار سلیم ، آصف خان ، تنویر آرائیں ، رفاقت خان ، زاہد میر ، امیر خان ، بابر رفیق ، شاہد خان ، یاسر خان کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔