حضرو (نمائندہ نوائے وقت)کمشنر راولپنڈی ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرراؤعاطف رضا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل،اسسٹنٹ کمشنر حضروکامران اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں سوالات کیے۔لیاقت علی چٹھہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔