مظلوموں کو انصاف فراہمی میںشعبہ وکالت کا کردار اہم ہے،عقیل حیدرسید

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وکالت کاشعبہ مظلوم اورپسے ہوئے طبقات کوقانون کے مطابق انصاف دلوانے کیلیئے انتہائی اہم اورذمہ دارانہ پیشہ کی حیثیت رکھتاہے،جووکلاء اپنے سائل کی دادرسی کیلیئے اپنے مقدمہ کی تیاری کرکے عدالتوںمیںپیش ہوتے ہیں،قانون ان کی عظمتوںکوسلام پیش کرتاہے،میرے اساتذہ نے بھی مجھے یہ درس دیا،اورمیںنے بھی اپنے زیرتربیت سٹوڈنٹس کویہی سبق دیاہے،کہ وہ اپنے کام میںپوری دیانتداری اورمہارت کے ساتھ اپنے کلائینٹس کوانصاف دلوانے کی کوششوںمیںمگن رہیں،ان خیالات کااظہارمعروف قانون دان عقیل حیدرسیدایڈوکیٹ نے،ٹیکسلاکے نوجوان وکیل شیخ حمزہ سفیرکے پرائیویٹ لاء چیمبرکی افتتاحی تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرملک ایازآف محلہ پھلائیاں،ملک محمودخان آف ظفرعلی خان روڈ،امریزخان،شیخ منیراحمدکشمیری،شیخ سمیراور نگزیب  ،معروف سماجی رہنماء حاجی ملک چن زیب صراف،اسامہ سفیرشیخ،اعزازایاز،اورشیخ حمزہ سفیرکے وکلاء ساتھی بھی موجودتھے،شیخ سفیراحمدنے اپنے بیٹے شیخ حمزہ کے پرائیویٹ لاء چیمبرمسلم کالونی ٹمبرمارکیٹ چوک میںافتتاحی تقریب کے موقع پرآنے والے مہمانوںکوخوش آمدیدکہا۔

ای پیپر دی نیشن