لاوہ(نامہ نگار)لاوہ میں باباشیرزمان کی صورت میں صحافت کادرخشاں ستارہ سوسال کے بعدغروب ہوگیاگزشتہ شام سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں عظیم ہستی کوسپردخاک کیاگیا۔لاوہ شہر سے تعلق رکھنے والے مردمجاہد اورباہمت شخص شیرزمان نے تقسیم ہند سے قبل میدان صحافت میں قدم رکھا اردو اخبارکوہستان سے منسلک رہے بعدمیں قومی اخبار کیساتھ وابستہ ہوگئے اورشیرزمان نیوزایجنسی قائم کرکے پنجاب کے پسماندہ ترین علاقہ میں مختلف اخبارات ورسائل کی ترسیل کاسبب بنے۔انتہاء کسمپرستی کے دورمیں عظیم باپ نے عرق کے کاروبار اور اخبارات کی ترسیل سے منسلک رہتے ہوئے اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم دلائی، کرنل ڈاکٹرآصف زمان،ایم بی بی ایس ڈاکٹرطاہرزمان،انجینئرعابدزمان آپکی نرینہ اولادہیں انکے علاوہ بیٹیوں کو بھی زیورتعلیم سے آراستہ کیاعلافہ بھرمیں فری لائبریریاں قائم کرکے ان میں اخبا رات و رسائل کی فری دستیابی کو یقینی بنایا۔درویش صفت شخص زندگی بھر میلوں پیدل چل کرسادہ لوح دیہاتیو ں میں پمفلٹ تقسیم کرکے ذہنی بیداری اورآگہی کیلئے کوشاں رہے۔