فتح جنگ(نامہ نگار) فتح جنگ واپڈا سب ڈویژن میں نئے کنکشن بجلی کنکشن کا میٹریل نہ ہونے کی وجہ سے نیا کنکشن حاصل کرنا نا ممکن ہو گیا ہے سب ڈویژن فتح جنگ میں اس وقت بھی سینکڑوں درخواستیں التوا میں پڑی ہوئی ہیں لوگوں نے نئے کنکشن کے حصول کیلئے ڈیمانڈ نوٹس بھی جمع کرارکھے ہیں لیکن نیو کنکشن میٹریل نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک بجلی کے کنکشن نہیں لگ سکے نئے کنکشن نہ لگنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگ دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں واپڈا دفتر سے یہی جواب دیا جاتا ہے کہ جونہی میٹراور دیگر سامان فراہم ہو گا نئے کنکشن لگا دئیے جائیں گے سوئی گیس کے بعد اب بجلی کا نیا کنکشن لگوانا بھی انتہائی محال ہو گیا ہے جبکہ بجلی بلوں میں کئی گنا اضافہ ہو کر دیا گیا لیکن نئے کنکشن کی تنصیب کیلئے گزشتہ کئی ماہ سے سامان مہیا نہیں کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو چیئرمین آئیسکو اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
فتح جنگ،آئیسکو کی عدم توجہی،نئے بجلی کنکشن میٹریل کی سپلائی بند
Sep 04, 2023