معاشی تباہی کا ذمہ دار آپکا’’باس‘‘ جوآپ کو چپڑاسی کہتا تھا، طلال چوہدری

Sep 04, 2023

سلام اباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ معاشی تباہی اور عذاب کا ذمہ دار آپ کا’’باس‘‘ ہے جو آپ کو چپڑاسی کہتا تھاریاستی دہشت گرد کو مشورہ دیں کے عالمی عدالتوں میں دفاع کرنے کی بجائے اعتراف ِ جرم کرے ریاستی دہشت گرد تو اب عالمی عدالتوں میں اپنے ریاست کے خلاف جرائم کا دفاع کر رہا ہے آپ کی وکالت کی اْس کو ضرورت نہیں جرائم کا جواب دینا ڈنڈا نہیں ہوتا ، 'این آر او' کی فریاد سامنے آ کر کریں کس سے بات چیت ؟ گھڑی چور، سائیفر کے سازشی اور 9 مئی کے مجرم سے جس کے ساتھ آپ نے کبھی جینے اور مرنے کی قسمیں کھائی تھیں9 مئی کے مجرم اور پولیس پر پٹرول بم پھینکنے والے آج امن کی باتیں کررہے ہیں سب کا پتہ ہے کہ کون کہاں ہے لیکن شیخ رشید روپوش ہے چار سال سیاسی مخالفین کو ڈنڈے مارنے والے چارپائیوں کے نیچے سے کہہ رہے ہیں ڈنڈا مسائل کا حل نہیں شیخ رشید چارپائی کے نیچے سے نکلیں اور اپنے باس کے پاس جیل جائیں سیاسی مخالفین کو بیٹیوں بہنوں کے ساتھ جیلوں میں بند کر کے میڈیا کا گلا گھونٹنے والے آج کہہ رہے ہیں کہ ڈنڈے سے بات نہیں چلتی ہرگزرتے دن کے ساتھ عمران خان، اس کے ملکی اور عالمی سہولت کار اور ان کا ایجنڈا واضح ہوتا جاتا ہے۔

مزیدخبریں