برآمد کنندگان انٹرنیشنل لیبر معیارات کے قوانین کی تعمیل کریں، گوہر اعجاز

اسلام آباد(نامہ نگار)تجارت، پیداوار اور صنعت کے وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان انٹرنیشنل لیبر معیارات  کے تمام قوانین کی تعمیل کریں ۔ برآمدات میں زبردست اضافے کے مقاصد کے حصول ، بین القوامی  لیبر معیارات بشمول پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے معیارات کی طرف ان کا ترقی پسند عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔ وہ اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر ملک طاہر جاوید، چیرمین سنٹرل میاں اکرم فرید ،سابق صدر مجید عزیز پر مشتمل وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔وزیر تجارت نے مزید کہا کہ روشن خیال اقدام اور برآمد کنندگان کا رویہ جی ایس پی پلس کی اگلی گرانٹ کے لیے یورپی یونین میں پاکستان کے کیس میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت برآمد کنندگان کو ایک سازگار ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور ای ایف پی کو مشورہ دیا کہ وہ  اپنے تمام ممبر اراکین کو تمام شرائط پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔

ای پیپر دی نیشن