عمران خان کے وکلاء کے اٹک جیل کے باہر بیانات این آر او کی بھیک ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام اباد(خبرنگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکلاء کا ملاقات کے بعد اٹک جیل کے باہر بیانات این آر او کی بھیک ہے انکے بقول پی ٹی آئی چیئرمین بات چیت کرنا چاہتے ہیں اس سے اب کلئیر ہوگیا کہ عمران خان این آر او چاہتا ہے اور اسکے لیے پیغامات دے رہا ہے اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اب سمجھ آگئی ہوگی کہ بشری بی بی کیوں دوست ملک کی اہم شخصیت سمیت مختلف لوگوں سے ڈیل کے لیے  ملاقاتیں کرتی رہی حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اور کچھ روز پہلے نجی ٹی وی پر نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی طاہر اشرفی نے بھی انکشاف کیا کہ عمران خان کے قریبی صاحب منصب شخصیت نے بھی دوست ممالک سے ڈیل کے لیے رابطے کیے اور یہ شخصیت یقیناً صدر عارف علوی ہی ہوسکتے ہے جو اپنے منصب کا غلط استعمال کرکے عمران خان کو این آر او دینے کی کوششیں کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن