جی پی ای آئی سٹریٹیجی کمیٹی کا دورہ پاکستان ، وزیر صحت سے ملاقات

Sep 04, 2023

اسلام اباد(خبرنگار) جی پی ای آئی سٹریٹیجی کمیٹی نے پاکستان کا دورہ کیا ترجمان وزارت کے مطابق جنیوا سے آئی ہوئی سٹریٹیجی کمیٹی کے سربراہی ایڈن او لیری O'Leary نے کی کمیٹی کی نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات ہوئی نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ھے پولیو کا خاتمہ میرے دل کی اواز ھے پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ھے مربوط حکمت عملی تشکیل اہداف مقرر عملی اقدامات جاری ہیں ہائی رسک ایریاز کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی ھے پولیو خاتمہ کے لئے حکومت، عالمی شراکت دار وں اور ڈونرز کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہیہمارے پاس ضائع کرنے کا کوئی وقت نہیں ہے ایڈن نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام میں تعاون جاری رکھیں گے پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام کوششوں کو بروئے کار لائیں گے ایڈن اولیری نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنایں اس سے قبل وفد نے اسلام آباد میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں انجینئر ان چیف سے بھی ملاقات کی

مزیدخبریں