اب تیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی  

اسلام آباد : نگران حکومت نے کسٹمز بانڈڈ پالیسی گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحتتیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے کسٹمز بانڈڈ پالیسی گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا. سابق اتحادی حکومت نے کسٹمز بانڈڈ پالیسی منظور کی تھی، جس کے بعد اب پیٹرولیم ڈویژن نے گائیڈ لائنز کا نوٹفکیشن جاری کیا۔گائیڈ لائنز کے تحت بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں ایک ذیلی کمپنی قائم کرنا ہوگی. یہ تیل ریفائنریوں اور تیل کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا۔پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق عالمی خریدار تیل خرید کر پاکستان کی بندرگاہوں کے قریب ذخیرہ کرسکیں گے اور تیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی۔پالیسی گائیڈ لائنز میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی خرید و فروخت میں حکومت کو کوئی ضمانت نہیں دینا پڑے گی . عالمی کمپنیوں کا اسٹور کیا ہوا تیل اوگرا کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ہی فراہم کیا جاسکے گا۔پاکستانی بندرگاہوں میں اسٹور کیا ہوا تیل دوبارہ برآمد بھی کیا جاسکے گا تاہم برآمد کرنے کیلئے اوگرا سے اجازت لینا پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن