ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 31 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1184 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.23 فیصدزیادہ ہے۔پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1181 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1164 روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق 31 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1180 روپے، راولپنڈی 1175 روپے، گوجرانوالہ 1183 روپے،سیالکوٹ 1180 روپے، لاہور1216 روپے، فیصل آباد1150 روپے، سرگودھا 1165 روپے، ملتان 1187روپے، بہاولپور1207 روپے،پشاور1200 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1180 روپے ریکارڈکی گئی ۔اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1143 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1170 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔
شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت میں اضافہ
Sep 04, 2023 | 17:38