ایشیا کپ: بھارت کی ناقص فیلڈنگ، ابتدا ہی میں نیپالی بیٹرز کے 3 کیچز چھوڑ دیے

Sep 04, 2023 | 18:01

ویب ڈیسک

پالی کیلے: ایشیا کپ 2023 کے بھارت نے نیپال کے خلاف پہلی 26 گیندوں میں تین کیچز چھوڑ دیے۔ ایشیا کپ 2023 کا اہم میچ سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جہاں ٹاس جیت کر بھارت نے پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔تاہم اس 5ویں اور اہم میچ میں نیپالی ٹیم کے اوپنر نے بہترین آغاز کیا دوسری جانب  بھارتی بولرز اپنی گیند بازی سے وکٹ حاصل کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے .لیکن فیلڈرز نے 3 کیچز چھوڑ دیے۔آج کے میچ کے آغاز سے ہی بھارتی فیلڈرز بولرز کا ساتھ دینے میں ناکام نظر آرہے ہیں، کوہلی سمیت وکٹ کیپر نے بہترین کیچ کو ڈراپ کودیا۔پہلا ڈراپ اس وقت ہوا جب شریاس آئیر سے کیچ چھوٹ گئے.اس کے بعد ویرات کوہلی نے کور پر ایک کیچ چھوڑا اور وکٹ کیپر ایشان کشن بھی وکٹ کے پیچھے ایک آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔بھارت  کے خلاف میچ کے دوسرے اوور میں نیپالی اوپنر آصف شیخ کا آسان کیچ گرانے کے بعد بھارت کے سابق کپتان کوہلی نے رعمل سے ایسا لگا کہ انہیں خود پر یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ کیچ ڈراپ کیسے ہوا۔

مزیدخبریں