امریکامیں تربوز پھٹنے کی وجہ کا آخر کار پتہ چل ہی گیا، ہوا کچھ یوں کہ امریکا میں مقیم متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر شکایت کی ہے کہ ان کے خریدے گئے تربوز خود بخود پھٹ رہے ہیں۔جس کےبعد اس کی وجوہات جاننے کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں،فوڈ نیٹ ورک ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے کچھ علاقوں میں ایک خاص قسم کا جرثومہ تربوز میں گھس جاتا ہے،جب یہ جرثومہ تربوز کے اندر ہوتا ہے تو یہ اس کی جزیات میں حل ہو کر ابال کی صورتحال پیدا کرتا ہے۔ان علاقوں میں بڑھا ہوا درجہ حرارت ایسا ماحول بنا دیتا ہے کہ جرثومے کو طاقت ملتی ہے اور اس طرح تربوز پھٹ جاتا ہے۔لیکن صرف ابال ہی وہ وجہ نہیں کہ تربوز پھٹتے ہیں، ڈاکٹر اسٹیو رائنرز کا کہنا ہے کہ پھپھوندی لگنے سے بھی تربوز پھٹ جاتے ہیں۔ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایمیلی ڈربن نامی خاتون نے اپنا تجربہ بتایا کہ انہوں نے بڑے اسٹور سے تربوز خریدا تھا جو انہوں نے کچن میں رکھا ہوا تھا جہاں وہ خود بخود پھٹ گیا ،جس میں سے سفید جھاگ نکلا اور قے کے جیسی بو آنے لگی۔
امریکا میں تربوز خودبخود پھٹنے کی وجہ سامنے آگئی
Sep 04, 2023 | 22:38