یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے وزیر دفاع اولیسکی ریزنیکوف کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع میں اب نئےطریقوں سے کام کرنے کا وقت ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روستم اومیروف کو یوکرین کا نیا وزیرر دفاع نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اولیسکی ریزنیکوف کو برطانیہ میں یوکرینی سفیر مقرر کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اولیسکی ریزنیکوف کو نومبر 2021ء میں وزیر دفاع نامزد کیا گیا تھا، اُنہوں نے روس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے یوکرین کو اربوں ڈالر کی مغربی فوجی امداد حاصل کرنے میں مدد کی ہے لیکن پھر اپنی وزارت پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کی زد میں آ گئے