تاجر دوست سکیم کوتاجر وں کے تعاون سے عملی جامہ پہنایا جائیگا:نعیم میر

لاہور(کامرس رپورٹر)چیف کو آرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم ایک قومی منصوبہ ہے جس کو  تاجر برادری کے تعاون سے عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ یہ ملک اب ٹیکسز کے بغیر نہیں چلایا جاسکتا اور اس ضمن میں تاجر دوست سکیم کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کرنے والے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور انکی تنظیمیں ایف بی آر کیساتھ ہم آہنگی میں ہیں اور بہت جلد یہ معاملہ خوش اصلوبی سے حل کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا نان فائلر بہت ہی آسانی سے آسان ٹیکس رٹرن فارم کے ذریعے فائلر بن سکتے ہیں۔ چیف کوآرڈینیٹر نے کہا کہ وزیر اعظم نے تاجروں کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور کہا ہے کہ تاجروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن