ایف بی آر ٹیکس دہندگان کیلئے مشکلات پیدا کررہا ہے:میاں عبدالغفار

Sep 04, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جب تک ایف بی آر کے اوپر سے خوف و ہراس پھیلانے والے محکمے کی چھاپ نہیں اترے گی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ٹیکس بارز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں ٹیکسز کے نظام میں پیچیدگیوں اور ایف بی آر کے بے جا نوٹسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں عبد الغفار اور خواجہ ریاض حسین نے کہا کہ ایف بی آر کا محکمہ ٹیکس دہندگان کیلئے سہولت اور آسانیاں پید اکرنے کی بجائے مشکلات پیدا کرنے میں پیش پیش ہوتا ہے ۔گوشوارہ جمع کرانے میں کئی طرح کی مشکلات درپیش ہیں لیکن اسکے حل کیلئے کوئی پیشرفت نہیں کی جارہی ،ٹیکس دہندگان گوشوارے جمع کرائیں یا نوٹسز کلیئر کرانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر کے چکر لگائیں،یکم جولائی سے 30ستمبر تک نوٹسز کا کلچر ختم کیا جائے کیونکہ یہ تین ماہ گوشوارے جمع کرانے کا وقت ہوتا ہے۔

مزیدخبریں