پیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس‘ رواںمالی سال کیلئے 53 ارب کا بجٹ منظور

Sep 04, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیرصدارت پیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 166ویں اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے بطور مدعو خاص شرکت کی۔ بورڈ نے مالی سال 2024/2025 کے لئے 53 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔قائداعظم بزنس پارک کے ترقیاتی کاموں پر 9 ارب اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے 2 ارب مختص کئے گئے ہیں۔پیڈمک بورڈ نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے اراضی خریدنے کی منظوری دی۔ قائداعظم بزنس پارک میں پولیس چوکی کے قیام کیلئے اراضی خریداری‘انڈسٹریل اسٹیٹس میں سکیورٹی سروسز فراہمی کیلئے معاہدے کی منظوری دی گئی۔ 

مزیدخبریں