لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر پر زور دیا ہے کہ وہ سٹیل سیکٹر میں ’’فلائنگ انوائسز‘‘ کو روکنے کیلئے مقامی اسکریپ کی فروخت/سپلائیز پر سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کے بجٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے۔ یہ فیصلہ منظور شدہ وفاقی بجٹ کا حصہ ہونے کے باوجود نافذالعمل نہ ہونے سے اربوں روپے کی آمدنی کا نقصان ہوا ہے اور سٹیل کی صنعت متاثر ہوئی، ملازمتوں میں کمیآئی۔ ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے مسائل حل کرنے بجٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست کی۔