لاہور ( سٹاف رپورٹر) تھانہ شادباغ کی حدود میں نشے کے عادی افراد نے ایک شخص کی جان لے لی۔مقتول کی شناخت مصری شاہ کے رہائشی ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ساحل بہنوئی سے ملنے کیلئے حضوری شاہ دربار آیا تھا جہاں نشہ کرنے والوں نے اس پر چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔زخمی ساحل کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے مقتول کی نعش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ملزموں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی۔