لاہور ( سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم 13پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔اس سلسلے میں پولیس خدمت کاونٹرز سے رواں سال مجموعی طور پر14622میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے شہریوں کو قانونی امور کی انجام دہی میں مدد مل رہی ہے۔ پولیس خدمت کاونٹرزشہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو 24گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہور پولیس عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔
میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس سے قانونی امور میں مدد مل رہی ہے : سی سی پی او
Sep 04, 2024