لاہور ( سٹاف رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ‘ زیر التوا روڈز سرٹیفکیٹس، چالانوں کا جائزہ لیاگیا۔،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے روڈ سرٹیفکیٹ اور چالاننگ کی پینڈینسی جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے ایس او پیز کی خلاف ورزی، روڈز اور چالان میں تاخیر کے حامل انوسٹی گیشن افسران اور ایس ایچ اوز کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ انوسٹی گیشن افسران کے ٹرانسفر کی صورت میں بھی تفتیش کی مثلیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں، منشیات سمیت لوکل اینڈ سپیشل لاز کیسز کے روڈز اور چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔
آئی جی پنجاب کا چالان میں تاخیر کرنیوالے افسروں کیخلا ف کارروائی کاحکم
Sep 04, 2024