فیروز والہ : انسپکٹر سمیت 10 تھانیداروں کیخلاف مقدمہ

 فیروز،والہ( نامہ نگار ) تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او نے تھانہ میں درج ہونے والے سنگین مقدمات کی مثلیں خرد برد کرنے کے الزام میں تبدیل ہونے والے انسپکٹرسمیت 10 تھانیداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ تھانیداروں نے تعیناتی کے دوران مقدمات کی مثلیں عدالتوں میں بھجوانے کی بجائے اپنے پاس رکھیں ۔ سابق انسپکٹر ناظم علی ،سب انسپکٹر ذوالفقار، سب انسپکٹر ساجد حسین، انسپکٹر عبدالجبار، طاہر ودیگر تھانیداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن