لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر آج روانگی شیڈول ہے جبکہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن بھی آسٹریلیا روانہ ہو جائینگے۔ دونوں کوچز انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کیمپ سے قبل واپس آئیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔