لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور بنا لے فاونڈیشن کے تحت تیسرے ورلڈ بنالے پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔لاہور بنالے فاونڈیشن کی بریفنگ کے مطابق 5اکتوبر تا 8نومبرکے پروگرامز لاہور کے تمام تاریخی و ثقافتی مقامات پر ہونگے۔ آرٹ و ثقافت پروگرامز میں دنیا کے42ممالک سے آرٹسٹ شرکت کرینگے۔ لاہورکا شمار دنیا کے ادبی شہروں میں ہوتا ہے ۔بنالے پروگرامز سے ادبی،ثقافتی امیج مزید مستحکم ہوگااور تخلیقی آرٹ و ثقافت کیلئے بنالے پروگرامز نہایت فائدہ مند ثابت ہونگے۔ تمام محکمے رولز کیمطابق این او سی ز جاری کریں اور مکمل تعاون کریں۔کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 5اکتوبر تا 8نومبر لاہور میں آرٹ نمائشیں ،کانفرنس ،مشاعرہ ،آرٹ مکالموں کا انعقاد ہوگا۔ الحمراء،ناصر باغ، شاہی قلعہ، شالامار باغ،پنجاب یونیورسٹی،لاہور میوزیم ،اندرون لاہور میں آرٹ پروگرام بھی ہونگے۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی سید موسی رضا،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
آرٹ نمائشیں، مشاعرہ ، مکالمے،5 اکتوبر تا 8نومبر سے لاہور میں ہوگی
Sep 04, 2024