کریک ڈائون ، 7دن میں 988عارضی تجاوزات کا سامان ضبط 

لاہور(خبرنگار)بلدیہ عظمیٰ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، گزشتہ 7 دنوں میں انسداد تجاوزات کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی۔چیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر نگرانی تمام زونز میں کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا، اس دوران 988 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں سے 2943 بینرز اور سٹریمر ہٹا دیے گئے۔انسداد تجاوزات کارروائیوں کے دوران 390 چالان جاری کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن