لاہور (نیوز رپورٹر)مرکزی رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل ٹرائل پیشی پر کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی تک ہر آئینی اور قانونی جنگ جاری رہے گی۔ تمام دوست و کارکن 8 ستمبر اسلام آباد جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ بانی پی ٹی آئی ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک اور عام آدمی کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں امید ہے عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن جیت جائیں گے۔ 28 سالہ سیاسی جدوجہد،ملک کی مقبول ترین جماعت کے سربراہ‘کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے،پاکستان کے پہلے کینسر ہسپتال کے بانی عمران خان یقینا ایک بلند پایہ شخصیت اور بہترین امیدوار ہیں۔انکے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدوار نامزد ہونے پر قوم کو فخر ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک آئینی و قانونی جنگ جاری رہے گی: میاں محمود الرشید
Sep 04, 2024