لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں، بیرونی امداد کی بجائے قومی وسائل سے استفادہ کیا جانا چاہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہا عوامی وفود سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت اقتدار کے مزے لوٹنے، عوام پر مہنگائی کے بم برسانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔