پاکستان 2030ء  تک انرجی کے حصول کا 60 فیصد سولر سے حاصل کرے گا 

Sep 04, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان 2030تک انرجی کے حصول کا60فیصد سولر کے سستے ترین ذرائع سے حاصل کرے گا۔ملک میں شمسی توانائی کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے۔ ٹرینا سولر کو گولڈن سائز ماڈیولز ٹیکنالوجی 210ملی میٹر کے باعث رہاشی اور صنعتی سیکٹر میں زیادہ پاور کے شعبہ میں ایک انقلاب برپا کر دے گا، سمارٹ فوٹووولنک اور توانائی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے عالمی سطح پر ایک گیم چینجرکی حیثیت سے ابھر رہے ہیں۔ ٹرینا سولر کے مذکورہ ماڈیولز بڑے سائز کے ویفرز کی خصوصیت سے بہترین کارکردگی کے باعث فی پینل پاور آئوٹ پٹ میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہیں، ٹرینا سولر مارکیٹ میں اپنی غیر معمولی مصنوعات کی وجہ سے دیگر کے مقابلے میں 30ڈبلیو زیادہ  طاقت کے ساتھ انرجی فراہم کرتی ہے جو سولر شمسی توانائیمیں سنگ میل ثابت ہو گی۔

مزیدخبریں