ریسکیورز کو ٹائیویک سوٹس فراہمی پر ڈبلیو ایچ او کے شکر گزار ہیں: سلمان رفیق،عمران نذیر 

Sep 04, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ریسکیو 1122 شمع آفس میں ریسکیورز کے درمیان ٹائیویک سوٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر زرفشاں طاہر، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ اور انچارج عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر جمشید اور کثیر تعداد میں ریسکیواہلکاروں نے شرکت کی۔صوبائی وزراء نے کہا ہمارے ریسکیورز کو ٹائیویک سوٹس فراہم کرنے پر عالمی ادارہ صحت کے شکر گزار ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا  پاکستان  میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جا چکا ہے۔  خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی گئی پروٹیکٹو سوٹس اور کٹس منکی پاکس روکنے کا باعث ہوگا۔انہوںنے ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیورز کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ نوجوان ریسکیورز کے مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔

مزیدخبریں