دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے  رہیں گے، امریکہ، حملوں کی مذمت 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاکستان میں دہشتگردی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا امریکہ گزشتہ ہفتے کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ موسیٰ خیل میں 23 شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔  ہمارے دل جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکہ کی ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن