لاہور+ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) پنجاب کے انٹرمیڈیٹ بورڈ نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ میں 1153 نمبر لے کر ردا فاطمہ جبکہ گوجرانوالہ میں 1158 نمبروں کے ساتھ ہدا خالد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تفصیل کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق مجموعی طور پرپہلی دو پوزیشنز پر طالبات سبقت لے گئیں۔ نجی ادارے کی طالبہ ردا فاطمہ نے 1153 نمبر حاصل کرکے پہلی جبکہ دو طالبات، ہائر سیکنڈری سکول مریدکے کی کشف اجوا اور لاہور کے نجی ادارے کی طالبہ اسماء اعجاز نے 1152 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوصیرم احمد1150 نمبر حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے اعزاز میں آج 4 ستمبر کو ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں انعامات اور سرٹیفکیٹ دئیے جائیںگے۔ گوجرنوالہ ایجوکیشن بورڈ میں ٹاپر سمیت طالبات نے 17پوزیشنیں حاصل کر کے میدان مار لیا، لڑکوں کے ہاتھ 16پوزیشنیں آئیں۔ 33میں سے 32پوزیشنیں نجی کالجز کے طلبہ لے اڑے، امتحان میں 142834طلبہ میں سے 89019نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کی شرع 62.32 فیصد رہی، نتائج کے مطابق یونیک گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شکر گڑھ کی ہدا خالد نے 1158مارکس لیکر بورڈ ٹاپ کیا، اسپائیر کالج ظفروال کے علی حسن نے 1157نمبر لیکر مجموعی طور پر سیکنڈ پوزیشن لی،پنجاب کالج حافظ آباد کی عمیم طارق نے 1155نمبر لیکر تھرڈ پوزیشن حاصل کی،تینوں ٹاپ پوزیشنیں میڈیکل کے طلبہ نے حاصل کیں ، پری میڈیکل گروپ بوائز میں پنجاب کالج گوجرانوالہ کے علی حسن نے پہلی، پنجاب کالج گوجرانولہ کے عبدالواحد بسرا نے 1141نمبر لیکر دوسری ، اسپائیر کالج وزیر آباد کے ظاہران اور کپس کالج حافظ آباد کے محمد عتیق نے برابر 1139نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ، پری میڈیکل گروپ گرلز میں ہدا نے پہلی، عمیم طارق نے دوسری اور پنجاب کالج گوجرانولہ کی ہدا فاطمہ طوسی نے 1153نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، پری انجینئرنگ بوائز میں پنجاب کالج گوجرانوالہ کے سادان بیگ نے 1136 نمبر لے کر اول، پنجاب کالج حافظ آباد کے محمد عبدلرافع نے 1117 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج گوجرانوالہ کے محمد سعد نے 1116 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پری انجینئرنگ گرلز میں پنجاب کالج گوجرانوالہ کی عائشہ عابد نے 1135 نمبر لے کر پہلی ، پنجاب کالج پھالیہ کی امن فاروق نے 1132 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج گوجرانوالہ کی علیزہ جاوید نے 1130 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ہیو مینٹیز گروپ بوائز میں گورنمنٹ ڈگری کالج پنڈی بھٹیاں کے شاہد علی نے 1074 نمبر لے کر پہلی ، کپس کالج حافظ آباد کے اویس سرفراز نے 1070نمبر لے کر دوسری اور پرائیوٹ طالبعلم احمد قدوس نے 1047 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ہیومینٹیز گروپ گرلز میں سپیریئر کالج حافظ آباد کی فاخرہ اور موٹیویٹرز سیکنڈری سکول منڈی بہاوالدین کی عطیہ کوثر نے 1114 نمبر لے کر مشترکہ طور پر اول پوزیشن حاصل کی ۔ مسلم ہینڈز کالج سوہدرہ کی مریم بی بی نے 1088 نمبر لے کر دوسری اور سپیریئر کالج گجرات کی کائنات شاہین نے 1085 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جنرل سائنس میل گروپ میں پنجاب کالج گوجرانولہ کے حمزہ محمد اقبال نے 1130 نمبر لے کر پہلی، فیوژن سکول شکر گڑھ کے محمد سمیع ملک نے 1122نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج منڈی بہاوالدین کے ابراہیم جمیل نے 1105 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جنرل سائنس گروپ گرلز میں پنجاب کالج گوجرانولہ کی مدیحہ نے 1117 نمبر لے کر پہلی، مسکان شفیق اور ملائکہ ریاض نے برابر 1116 نمبر لے کر مشترکہ طور پر سیکنڈ اور اسپائر کالج گوجرانولہ کی مہرین کلثوم نے 1112 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کامرس میل گروپ میں کپس کالج سیالکوٹ کے دانیال شاہد نے 1058 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج پھالیہ کے محمد سلیمان نے 1051 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج گوجرانوالہ کے محمد عثمان نے 1045 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کامرس فی میل گروپ میں کوئنز کالج کامونکی کی قندیل فاطمہ نے 1097 نمبر لے کر پہلی، دی لرننگ ہب گوجرانولہ کی عمائمہ ٓامنہ نے 1095 نمبر لے کر دوسری اور کپس کالج گجرات کی اماس انور نے 1085 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیصل آباد‘ بہاولپور اور گوجرانوالہ میں پہلی پوزیشنز لڑکیوں جبکہ سرگودھا اور ساہیوال میں لڑکے اول نمبر پر رہے۔ تفصیل کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں۔ بورڈ کے کنٹرولر ایگزامینیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پنجاب کالج فار ویمن رجانہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی میمونہ کوثر نے 1155 نمبر کے ساتھ اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کر لی، پنجاب کالج فیصل آباد کی عائشہ عمران اور اشمل فاطمہ نے 1150 نمبر کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج کی ہادیہ یوسف اور معصومین کالج چنیوٹ کی مارج ناز نے 1147 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بہاولپور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں حافظہ مہین نے 1156 نمبر لے کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ فاطمہ صدیق نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 1154 نمبر لے کر بورڈ میں دوسری پوزیشن لے لی۔ محمد عبداللہ امتیاز نے 1152 نمبر لے کر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ تعلیمی بورڈ سرگودھا میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طالب علم محمد حمزہ نے 1156 نمبرز کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پنجاب کالج بھکر کی طالبہ سکینہ زہرا نے 1153 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب کالج سرگودہا کے حسن شریف اور سپیرئیر کالج سرگودہا کی طالبہ حادیہ مسعود نے 1151 نمبرز کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں 45519 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 25177 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح کامیابی کا تناسب 55.31 فیصد رہا۔ڈی پی ایس اوکاڑہ کے محمد عبداللہ نے 1155نمبر وںکے ساتھ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈی پی ایس ساہیوال کی بسمہ منظور نے 1149نمبر وں کے ساتھ دوسری جبکہ بورڈ میں تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر ڈی پی ایس چیچہ وطنی کے محمد عبداللہ اور ڈی پی ایس اوکاڑہ کے محمد حسان نے 1148نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ پنجاب کالج نے مجموعی طور پر لاہور بورڈ میں 19 ‘ گوجرانوالہ میں 18 ‘ فیصل آباد میں 21 ‘ سرگودھا 15 ‘ بہاولپور 12 ‘ ساہیوال 9 جبکہ ڈی جی خان بورڈ میں 5 پوزیشنز حاصل کیں۔