امریکی سفیر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، سکیورٹی اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے بیان میں کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں باہمی اور علاقائی بشمول افغان پناہ گزینوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم اور امریکی سفیر کی ملاقات میں پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ سفیر بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے خیالات کا خیرمقدم کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...